راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی )پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں مزید تین ریٹائرڈ افسران کو تحویل میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات پر حراست میں لیا گیا ہے۔مزید یہ کہ بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مخصوص سیاسی مفادات کے تحت اور ان کے ساتھ مل کر عدم استحکام پھیلانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔