اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص خلیجی ممالک سے آیاہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم پاکس وائرس کی تصدیق کےلئے قومی ادارہ صحت کو نمونہ بھیج دیا گیا۔وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ ایم پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں جبکہ متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔