اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):محکمہ موسمیات نے 15سے 17 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب، بولان اور کشمیر کے مقامی /برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعہ کے روز کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور سندھ میں تیز ہوائوں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخو، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (سیدپور64، گولڑہ 28، سٹی 09، ائیرپورٹ 04، بوکرہ01)، جہلم 42، منگلہ 27، نارووال 23، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 19، سٹی 06)، اٹک 18، اوکاڑہ 10، مری 06، گجرات 03، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد، کچہری01)، منڈی بہائوالدین01، کشمیر:گڑھی دوپٹہ 49، کوٹلی 42، مظفرآباد (ائیرپورٹ30، سٹی07)، راولاکوٹ 03، خیبرپختونخو: مالم جبہ 20، کاکول 16، بالاکوٹ 13،پشاور(ائیرپورٹ 04، سٹی 02)، دیر (بالائی)، باچاخان (ائیرپورٹ) 03،تخت بائی 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور17، بلوچستان: بارکھان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49، دالبندین 46 اور سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔