راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل جاری، آئی ایس پی آر کے مطابقمزید 3 ریٹائرڈ افسران کو حراست میں لے لیا گیا،تینوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا، آئی ایس پی آر کےمطابق بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق مخصوص سیاسی مفادات کی ایما پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دینے کی تحقیقات بھی جاری ہیں