کراچی۔ (نمائندہ خصوصی ):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ملک کی معاشی صورت حال کے حوالے سے پارٹی کے سینیئر رہنماوَں کا اہم اجلاس بلاول ہاوَس میں منعقد ہوا۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری پریس ریلیز کے
مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر، شازیہ عطا مری، سینیٹر شیری رحمان، سید طارق شاہ جاموٹ، حارث گزدر اور اسد سید نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پاکستان میں معاشی ترقی اور ملک کی مجموعی بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔