ریاض ( نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس سال غلاف کعبہ 10ذی الحجہ عید الاضحی کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے۔ایوان شاہی نے اس سال نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف کی جگہ چڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔