کراچی( نمائندہ خصوصی )پی پی رہنما رزاق باجوا کی رہائش گاہ پر 14 اگست جشن ازادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر رائے مجتبی کھرل مہمان خصوصی تھے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی کے لیے خوشحالی کے لیے اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی اور پاکستان وجود میں انے کی وجہ بیان کرتے ہوئے رائے مجتبی کھرل نے کہا ہے پاکستان بنانے میں پاکستان چلانے میں پاکستان کو اگے بڑھانے میں پاکستان کے پیپلز پارٹی نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور کرتی رہے گی جتنی ترقی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس پاکستان کو دی اس کی مثال نہیں ملتی رزاق باجوا نے کہا کہ پاکستان 25 لاکھ جانوں کے نظرانے کے بعد حاصل کیا گیا ہمارے اباؤ اجداد نے کروڑوں کی تعداد میں ہجرت کی اپنی دھرتی اپنی زمین اپنی ثقافت اپنا کلچر اپنا مال اور جان سب کچھ قربان کر کے پاکستان ائے پاکستان کی اہمیت کو صرف وہی لوگ جان سکتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے جانی مالی قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہ رہی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی قائد اعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی اس ملک کے وارث ہیں انہوں نے ارشد ندیم کی جیت نے جشن ازادی کو مزید دو چاند لگا دیے جو پاکستان کا پرچم گرانا چاہتے تھے پاکستان کے ایک نوجوان ارشد ندیم نے اس پرچم کو بلند کر دیا اس موقع پر شہزاد نتھا نے نہ تھا کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے کوئی اس ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا قائد اعظم محمد علی جنا کا تعلق سندھ سے تھا اس موقع پر معظم خان ریاضت علی راؤ راشد جلال بلوچ اتھریڈوکیٹ فیصل بخاری اور دیگر پارٹی جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی