ریاض(نیٹ نیوز )سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔تقریب کے دوران ہر سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی اور متعدد فرضی آپریشن پیش کئے ہیں۔ خصوصی تقریب میں نائب گورنر مدینہ منورہ کے علاوہ اعلی حکام اور عہدیدار بھی شریک تھے۔