کراچی( نمائندہ خصوصی )کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ھلال امتیاز (ملٹری) نے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔ پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ کور کمانڈر نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتح خوانی کی اور سلامی بھی دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے دیگر سینیر افسران بھی کور کمانڈر کراچی کے ہمراہ تھے۔ تقریب کے آخر میں کور کمانڈر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔