لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام کلب میں "آزادی مشاعرہ” کا انعقادکیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت نامور شاعرہ حمیدہ شاہین نے کی جبکہ حفیظ طاہر، شناور اسحاق اور ڈاکٹر عظمیٰ زریں مہمان خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض طارق کامران اور سلمان رسول نے انجام دیئے۔لائبریری کمیٹی کے سربراہ اور نائب صدر لاہور پریس کلب امجد عثمانی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے اور موجودہ گورننگ باڈی اس سلسلے کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔ مشاعرے میں ممتاز راشد لاہور، جاوید قاسم، نصیر احمد، سجاد بلوچ، علی احمد گجراتی، زاہد جرپالوی، صغیر احمد صغیر، شہزاد تابش، احمد فہیم میو، ریحانہ شبیر، وسیم عباس، شوکت علی ناز، اسلم شوق، انیس احمد، فاطمہ غزل، وحید ناز، مرلی چوہان، آصف انصاری، تیمور کاظمی، عرفان ہاشمی، جنید رضا، نجمہ شاہین، نائلہ عابد، فیاض احمد پوری، لیاقت لاہور، ناصر شفیع، شہزاد فیصل، اسد اللہ ارشد، سید رضوان رضوی، مرزا سیف اللہ، صدیق جوہر، نوید نواز، اعظم توقیر اور اسلم سعیدی نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر لائبریری کمیٹی کے ارکان اقبال بخاری، محمد عبداللہ اور شہزاد فراموش بھی موجود تھے جبکہ پریس کلب کے معزز ارکان نے بھی بڑی تعداد شرکت کی اور مشاعرے کو سراہا۔