کلکتہ:(نمائندہ خصوصی )بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد بھارت بھرمیں ڈاکٹروں اورنرسوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی ،کلکتہ، لکھنو، چندی گڑھ اور دیگر مقامات پر ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے زیر تر بیت ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کے گھنائونے واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔مظاہرین نے مقتولہ کو انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ۔لکھنو کی کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے باہرمظاہرین کا کہناتھا کہ ہم انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔پولیس کو ٹرینی ڈاکٹر کی لاش جمعہ کی صبح کولکتہ کے ایک میڈیکل کالج کے سیمینار ہال سے ملی تھی جسے جمعرات کی شب عصمت دری کا نشانہ بناکرقتل کردیاگیاتھا۔ادھر کلکتہ ہائی کورٹ نے جونیئر ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کی ہدایت کی ہے ۔