اسلام آباد۔(اسپورٹس رپورٹر )مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑیوں نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اپنی محنت اور کاوشیں جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے لئے اعزازات جیت کر لائیں گے ۔’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے تائیکوانڈو میں ایشین سلور میڈلسٹ شاہ زیب خان نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی محنت اور کوشش جاری رکھنا ہوگی تا کہ اپنے ملک کے لئے اعزازات جیت سکیں ۔تائیکوانڈونیشنل ٹیم کےنیشنل چیمپئن حمزہ سعید نے یوم آزادی پرقوم کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ آنے والی کھیلوں کی سرگرمیوں اور مقابلوں کے لئے اپنی تیاری مکمل کریں ، حکومت کو کھیلوں کے فروغ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عالمی کھیلوں میں مزید نام بنایا جاسکے ۔تائیکوانڈو نیشنل چیمپئن نور رحمن نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ باسکٹ بال پلیئر عمارہ مشتاق نے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جائے ۔باسکٹ بال پلیئر مدیحہ نواز نے کہا کہ جشن آزادی ٹورنامنٹ احسن اقدام ہے ، کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے۔باسکٹ بال پلیئر ریحان آفریدی نے سب کو دعوت دی کہ آئیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔ میری اور میری ٹیم کی طرف سے سب کو جشن آزادی مبارک ہو ۔پاکستان نیشنل والی بال ٹیم کے پلیئر آفاق خان نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ہمارا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسی طرح سپورٹ کرتی رہے ،ہم پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے