اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کر کے عوام کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔