کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ کی ذیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال مختلف پہلوﺅں اور زاویوں سے جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سادہ لباس اہلکاروں کو ناصرف خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں بلکہ امن وامان کے حوالے سے اسپیشل برانچ پولیس کے کردار کو بھی مذید موثر بنایا جائے جبکہ موٹرسائیکل،کاروں کی چوری/چھینے جانے،ہاﺅس رابریز، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں میں اسپیشل برانچ سندھ کے متعلقہ پولیس سے تعاون جیسے اقدامات بھی یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے اجلاس میں شریک افسران سے دریافت کیا کہ موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان/گروہوں کی نشاندھی پر مشتمل فہرست پر ابتک متعلقہ پولیس نے کیا کاروائی کی بتایا جائے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ منشیات فروش ملزمان اور گروہوں کی یقینی گرفتاری اور ایسے کیسز کی مثر تفتیش کی بدولت انھیں مثالی سزاں کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
جبکہ ہاﺅس رابریز میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔آئی جی سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیوٹی وقت پر جوائن کریں،عوام کو وقت دیں اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں علاوہ اذیں ایف آئی آرز کی فری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ایف آئی آر کے عدم اندراج یا تاخیری حربوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کیئے جائیں گے۔مذید برآں انہوں نے جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج کو ختم کیا جائے اور ایسی رپورٹس پر مدعی مقدمہ اور اندراج کنندہ پولیس آفیسر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مقدمات کی تفتیش کے معیار کو مذید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جائے اور مقدمات کی تفتیش پر ہونیوالے اخراجات کی بروقت اور فوری فراہمی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ بھر سے منظم کرپشن اور تھانہ بیٹ کلچر کو ختم کیا جائے۔