کراچی ( کرائم رپورٹر )اورنگی ٹاون سے 12 روز لاپتہ ہونے والی 17سالہ لائبہ بازیا ب نہ ہو سکی، والد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ڈ سٹر کٹ ویسٹ انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی صفر۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون سی سے لا پتہ ہونی والی 17سالہ مغویہ لائبہ کا تا حال کچھ پتہ نہ چل سکا،مقدمہ درج ہوئے 12 روز گزر نے کے باوجود انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ والد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے آئی جی سندھ کی واضح ہدایت کے باوجود ڈ سٹر کٹ ویسٹ انویسٹی گیشن پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث مغویہ لائبہ کے کیس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی، اہل خانہ کو جھوٹی تسلیاں دے کے روانہ کردیا جاتا ہے۔اپنے لخت جگر کی جلد بازیابی کیلئے اہل خانہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کہیں سے کو ئی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا،والد کی وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر انسانی حقوق اور آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا میری 17 سالہ بچی کی بازیابی کیلئے اپنے اختیارات کا استعمال کریں۔