سرینگر: (مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے کوکرناگ میں مشترکہ طورپر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کی تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی شروع کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔