سرینگر: (مانیٹرنگ ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں دوبھارتی فوجی ہلاک اورچار شدید زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں پرحملہ ضلع کے علاقے کوکرناگ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران کیا۔اس دوران دو عام شہری بھی زخمی ہوگئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔