کراچی( کامرس رپورٹر) پاکستان کا تجارتی خسارہ30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 48 ارب ڈالر سے زائد رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 48 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ اس سے پہلے والے مالی سال کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ رہا۔رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات بھی پہلی بار 31 ارب 76 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات کا حجم ریکارڈ 80 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جون 2021-22 برآمدات کا حجم 31 ارب 76 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات بھی پہلی بار 80 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں۔
جون کو ختم ہونے والے مالی سال پاکستان کی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارہ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تاریخی درآمدات اور برآمدات کے بعد موجودہ مالی سال تجارتی خسارہ 48 ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ جولائی تا جون تجارتی خسارے میں 55 فیصد یعنی 17 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔مالی سال میں ملکی برآمدات میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 31.76 ارب ڈالر رہیں جب کہ درآمدات کا حجم 80 ارب ڈالر رہا اور اس میں ہونے والا اضافہ 42 فیصد رہا۔