کراچی/ٹھٹھہ(نمائندہ خصوصی )بلوچستان سے انے والے برساتی پانی کے سبب مٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ ڈاؤن دونوں ٹریک سخت متاثر پنجاب اور کراچی کے درمیان ریلوے سروس معطل ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں ہر روک دیا گیا قراقرم جنگ شاھی جبکہ مھران اور دوسری ٹرینیں مختلف اسٹیشن پر کھڑی ییں
کراچی سے 130 کلو میٹر کے فاصلے پر پہاڑوں سے انے والے برساتی پانی کی وجہ سے مٹنگ ریلوے اسٹیشن کے دونوں ٹریک بہہ گئے جس کے سبب پنجاب اور کراچی جے درمیان ریلوے سروس مکمل طور پر بند ہوگئی اور مختلیف ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر کھڑا کردیا گیا ہے جس میں سے قراقرم جنگ شاھی رہلوے اسثیشن پر جبکہ مھران ایکسپریس اور دوسری ٹرینیں دھابیجی، جھمپیر، اور دوسرے اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں آمد و رفت بند ہونےبسے عید اپنے گھروں میں منانے والے لوگوں کو شدید اذیت کا سامناکرنا پڑرہا ہے اسٹیشنوں پر برسات، اندھیرا پانی کی قلت اور دوسرے مسائیل کا سامنا ہے بچے بوڑھے اور خواتین بہت متاثر ہوئی ہیں نمائندہ کے مطابق جھمپیر کے قریب مٹنگ ریلوے اسٹیشن پر عالم زیب کی یونیورسل کول مانیز کوئلے کی کان میں برساتی پانی داخل ہوگیا ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دس مزدور پھسنے کی اطلاع ملی ہے