اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )مسجد نبوی (ص) کے پیش امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر جمعرات کو سات روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئےاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر اور دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا بیان میں مزید کہا گیا کہ اپنے دورے کے دوران مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گےڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر، وزیر اعظم اور ملک کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے وہ صدر آصف علی زرداری وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گےاس کے علاوہ، امام پاکستانی مذہبی اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے وزیر سالک نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعاون کو فروغ ملے گا