کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن معروف سماجی کارکن محترمہ ثناء درانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جب قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت پر رات کی تاریکی میں آمریت پسند جمہوریت دشمن آمر ان کے ہمنواؤں نے شب خوب مار کر مارشل لاء نافذ کردیا تھا وہ اب ہمیشہ پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دنوں میں سے ایک کے طور یاد رکھا جائے گا۔
تاریخی طور پر جمہوریت کے لے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی لازوال قربانی سے کیکر دختر مشرق شہیدجمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے ایام کے بعد پاکستان کو آج ایک مرتبہ پھر جتنی ضرورت جمہوریت کی ہے اس پہلے کبھی نہیں رہی ہے کیونکہ آمرانہ تجربات کے بعد آج پھر پاکستان کو ٹوٹنے سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹواور بی بی شہید کے نظریات کی آمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قائدین کو چئیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمن و وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بچالیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی عوام کے لئے عوام کے ذریعے مملکت خداداد پاکستان میں جمہوریت کی بقاء و سلامتی کی جنگ اپنے وجود کے بعد سے لڑتی رہی ہے اور اسکا اولین درس 5 جولائی1977 کے سیاہ و تاریک دن سے ہم نے سیکھا ہے اور اسکے خلاف ہمیشہ برسر پیکار رہنگے۔ دنیا جانتی ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ملک کو بدترین آمریت کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا اگر ایسا نا ہوتا توآج پاکستان کا دنیا میں ثانی نا ہوتااورعوام کی تقدیر بدل چکی ہوتی عوام آج عالمی مالیاتی اداروں کے رحم کرم پر نا ہوتے انھوں نے کہا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام آئین اور جمہوریت میں ہی ہےاگر آئین ہوگا تو پاکستان جس میں مختلف ذبان رنگ و نسل قوم و مذاہب وجود رکھتے ہیں سب کو برابری کے حقوق ملینگے سب ترقی و خوشحالی سے روشناس ہونگے سب پاکستان سے یکساں محبت کرینگے لیکن اگر فرعونی و آمریت بھری سوچ ہوگی تو یاد رکھے آمریت کے وہ 11 سالہ سیاہ ترین دور جسکی وجہ سے اج ملک میں تقسیم نفرت اور انتہاپسندی کی ایسی جھڑیں آگ آئی ہیں کہ کاٹے نہیں کٹتے۔لیکن ہمیں نہیں بولنا چاہیے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جمہوریت ہی پاکستان کی بقاء ہے جمہوریت ہی عوام کی آرزو اور وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے جمہوریت سے کھلواڑ کرنے والے اور 75 سالوں سے جمہوریت کے خلاف سازشوں پر سازشوں والے آمریت پسندوں کے پاس اب مزید تجربات کا وقت نہیں ہے لہذا بہتر ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں سب ملکر محنت کریں تو پاکستان کا سہنری دور جلد آئے گا۔