ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی بڑی کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیاملزم عدنان اقبال کو کرک سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شکایت کنندہ کے گھر والوں کی تصاویر وائرل کیں۔ملزم نے قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔ملزم نے فیس بک اور ٹک ٹاک پر جعلی اکاونٹ بنا رکھے تھے۔ملزم مذکورہ اکاونٹس پر متاثرہ کا قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرتا تھا۔ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھاملزم سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئےملزم کے زیر استعمال موبائل فونز سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاونٹس اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابقملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔