کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) رئیل پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمداکرم خان نے کہاہے کہ نگراں حکومت سندھ گیمز کرانے کا دائرہ اختیارنہیں تھا لیکن نگراں وزیرڈاکٹرجنیدعلی شاہ کو بے وقوف بناکرصرف تین دن میں ساڑھے16 کروڑ روپے اڑا دیئے گئے۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدرحاجی خالد محمود نے پی ایس بی سے دو کروڑ94لاکھ روپے کا چیک میرے سامنے شعیب کھوسو سے دسمبر میں لے کر گیا ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدراصغربلوچ نے مبینہ طورفرسٹ پیپلزکپ باکسنگ کا ایک کروڑ 47 لاکھ کا چیک محکمہ کھیل سندھ کے افسران سے سازبازکرکے 80 فیصد پر معاملات طے کرکے اپنے سندھ باکسنگ کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرالیا۔ تین دن میں ایک کروڑ47 لاکھ روپے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک چینل کودیئے گئے انٹرویو میں کیا۔اپنے انٹرویو میں بھرپو ر انکشافات کرتے ہوئے اکرم خان نے کہا کہ ساڑھے 16 کروڑ اس سے نیشنل گیمز ہوسکتے ہیں۔ سندھ گیمز پہلے دن اوپنگ دوسرا دن تیسرے روز اختتامی تقریب ہے یہ مزاق نہیں ہے ان لوگوں نے بیڑا غرق کردیا ہے۔ دوسرا فرسٹ پیپلز کپ باکسنگ ٹورنامنٹ جو میں نے منظور کرایا تھا اس کا چیک میرے پاس آیا، ایک کروڑ 47 لاکھ کا چیک لطف اللہ نے مجھے دیا اکرم بھائی آپ نے زبردست ایونٹ کرانا ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی کہا یہ لوگوں نے پہلے بھی باکسنگ ایونٹ کرائے ہیں بہت اچھے انسان ہیں۔ان دنوں میرا عسکری بینک میں اکاﺅنٹ کووڈ کی وجہ سے بند ہوگیا تھا ۔ اصغر بلوچ نے سندھ اسپورٹس بورڈ میں اندرون خانہ ساز باز کرکے یہ چیک خودلے لیا۔ 80 فیصد پر معاملات طے کرکے اپنے سندھ باکسنگ کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کرالیا۔ تین دن میں ایک کروڑ47 لاکھ روپے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ اس میں 5-4 لوگ ملوث ہیں،جن کے نام وقت آنے پر بتاﺅگا۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے باکسنگ کو تباہ وبرباد کردیاہے یہ کیا سمجھتے ہیں ،لوگوں کو معلوم نہیں ، دو کروڑ94لاکھ روپے میرے سامنے شعیب کھوسو سے دسمبر میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر حاجی سید خالد محمود لے کر گیا ہے ۔ یہ مزاق نہیں انہوں نے باکسنگ کا بیڑا غرق کیا ہے ان کو کیا پتہ باکسنگ کا پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کچھ نہیں کیا،یہ کہتے ہیں کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کچھ نہیں کیا، میں ان کو چھوڑوگانہیں۔ 8 سال سے بے وقوف بنارہے ہیں حکومت پاکستان کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان باکسنگ کی فیملی کو بے وقوف بنارہے ہیں صرف اپنے آنا کی خاطر یہ سب کررہے ہیں۔اکرم خان نے کہا کہ حاجی خالد محمود نے باکسنگ کو تباہ کردیا، یہ ایک مافیا ہے جو شخص پنجاب میں بیٹھا ہے اس کی سمجھ آئی ہے چھ سے سات گیمز میں وہ شامل ہے ان کا آپریشن کیا جانا چاہئے یہ کیسے کہتے ہیں پاکستان حکومت IPC اور PSB ہمیں معطل نہیں کرسکتی۔آپ کو لٹایا جائے گا، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی فیملی آپ کو چورا ہے پر عبرت کا نشان بنائے گی IPC اور اسپورٹس بورڈ نے پہلی مرتبہ بہت بڑا قدم اٹھایا ہے اسپورٹس کی بہتری کے لئے جو بہت پہلے اٹھالینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کیس میں دوبارہ نیب ،انٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں لے کر جاﺅں گا،یہ عبرت کا نشان بننے گے۔ سب کے سب باکسنگ کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کو کسی صورت ان کو نہیں چھوڑیں گے۔