نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) :بھارت میں نئی دلی کی عدالت نے ایکسائزاسکینڈل کیس میں گرفتار نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20اگست تک توسیع کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروند کیجریوال کو نئی دلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رائوز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت کی جج نے ارند کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20اگست تک توسیع کر دی جو آج ختم ہورہی تھی ۔ 25جولائی کو عدالت نے کیجریوال کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا تھا۔اب تک اس مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے 18لیڈروں کو گرفتار کیاجاچکا ہے جن میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے علاوہ سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، سنجے سنگھ، کے کویتا اوردیگر شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21مارچ کو شراب پالیسی اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔