کراچی(کرائم رپورٹر ۔شوبز رپورٹر )دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے خلاف پوری دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہوسکتی ہے لیکن جب تک ہم خود اس کے خلاف متحد نہیں ہوں گے تب تک ہمارے گھر میں امن قائم نہیں ہوگا؟ہمیں متحدہوکر ملک دشمنوں کو بےنقاب کرنا ہوگا،کے پی آفس پر دہشتگردوں کے حملہ پر بننے والی اس فلم میں کالعدم تنظیموں کے ساتھ ملک کرپاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے بھارت کو بھی بےنقاب کیا گیا ہے انسائٹ فلمز کےپروڈیوسر یاوررضا چاولہ کی پیشکش "سوینتھ آر ان کینٹونمنٹ”، دوہزار تیئس میں کراچی پولیس آفس پر ہونے والےدہشتگردوں کے حملے سے متعلق بنائی گئی ہے،رینجرز اور پولیس کے اس مشترکہ آپریشن میں تین دہشتگرد زالا نور، کفایت اللّٰہ اور مجید مارے گئے تھے اورایک سپاہی اوررینجرز اہلکار اورایک خاکروب سمیت تین اہلکار شہید اور اٹھارہ اہلکار زخمی ہوئے، کنٹونمنٹ کے علاقے میں قائم کے پی او آفس پرحملہ آوروں کو رینجرز اور پولیس کے جوانوں نےچند گھنٹوں میں دہشتگردوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا بظاہر اس روز دہشت گردوں کا کے پی او پر حملہ کامیاب دکھائی دے رہا تھا لیکن ہماری مسلح افواج نے پولیس کےنڈرجوانوں کے ساتھ مل کر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسےناکام بنادیا، سکیورٹی اہلکاروں نے کئی گھنٹے آپریشن کے بعد کے پی او کا مکمل کنٹرول پھر سنبھال لیا، مقابلہ کے دوران 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ 3 حملہ آور ہلاک ہو ئے۔ آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں میں رینجرز سب انسپکٹر تیمور، پولیس سکیورٹی ون کا سپاہی غلام عباس، لفٹ آپریٹر کانسٹیبل سعید اور خاکروب اجمل مسیح شامل تھے آپریشن کے دوران رینجرز کا ایک سب انسپکٹر تیمورشہید اور 6 اہلکار زخمی ہوئے، تیمور کا تعلق ملتان سے تھا اور یوں حملے میں مجموعی طور پر ڈی ایس پی، ایس ایس پی سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، ڈی ایس پی نعیم سمیت عملے کے اہلکاروں کو بحفاظت نکالا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے میں اڑا یا،جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کے اعضاء بھی ملے ، دہشتگردوں کی گاڑی پولیس نے تحویل میں لے لی جو گاڑی لانڈھی کے رہائشی کی تھی جو اسے فروخت کر چکا تھا، پولیس حکام کے مطابق تیسری منزل سے دہشتگردوں کے تین بیگ بھی ملے جن میں گولیاں اور بسکٹ موجود ہیں، عمارت کلیئر کرانے کے بعد رینجرز اور پولیس کے کمانڈوز نے نعرہ تکبیر بلند کیا،رینجرز اورپولیس کی بروقت حکمت عملی سے ملک دشمنوں کے اس ہولناک منصوبے کی بھینٹ چڑھنے والی سیکڑوں جانیں بچا لی گئیں، انسائیٹ فلمزکے روح رواں یاور رضا چاولہ نے قوم کے ان سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرنے اوران کے اس کارنامے کو تاریخ کا حصہ بنانے کے لیے اس سارے منظرنامے کی عکسبندی کا سوچا اور اپنے اس تخلیقی منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کے پی او حملہ پر فلم سیونتھ آوران کنٹونمنٹ آج آپ کے سامنے ہے، فلم اسکریننگ اور ریڈ کارپیٹ نیوپلیکس سنیما ڈی ایچ اے میں 3 اگست کا رکھا گیا ہے جہاں ان ستاروں کی کہکشاں اترے گی اور نیو پلیکس کی اسکرین پر یہ جگمگاتے چہرے جلوہ گر ہوں گے ،فلم 10 اگست کو شائقین کے لیے ریلیز کردی جائے گی اس تناظر میں بننے والی فلم کے مرکزی کرداروں میں شمعون عباسی،عدنان جعفری،اخترحسین ،ایوب کھوسہ،عدنان شاہ ٹیپو،ملک رضا شامل ہیں اور ملک رضا، ڈاکٹر مدیحہ، ایم جے احسن، نوید رضا،اسد صدیقی، ،مجتبٰی زیدی ،راو جمیل سنگھ اور یاسر تاج نے بھی اپنی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،انسائٹ فلمزپروڈیوسریاوررضا چاولہ نے حب الوطنی کے اس واقعے کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے "سوینتھ آر ان کینٹونمنٹ” نامی پچاس منٹ کی اس فلم میں ہماری بہادر افواج کوخراج تحسین پیش کیا ہے* فلم کے ہدایتکار ظفر زیدی ہیں جنہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ اس واقعے کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا ہے، اداکاروں میں شمعون عباسی،ایوب کھوسہ جیسےنامور اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکار شمعون عباسی کی شاندار اداکاری اور فلم کی حیرت انگیز ایکشن سے بھرپور مناظر ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیں گے،فلم میں ایک ایسے ہی ہولناک منظر میں دکھایا گیا ہےکہ ایک کم عمر لڑکے کا اپنے والد کی فون پر المناک موت کا گواہ بننا جب دہشت گرد پولیس آفس کے انخلاء کے دوران اسے گولی مار دیتے ہیں فلم کی جذباتی مناظر دیکھنے والوں کے تجسس کو اور بڑھاتے ہیں، انسائٹ فلمز حب الوطنی پر مبنی سیکورٹی فورسز پر بننے والی ایسی غیرمعمولی فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو ناظرین سے جذبانی طور پر بھی جڑی ہوئی ہیں اورآگے چل کر اسے بڑی پردہ اسکرین یعنی سینما گھروں تک لے جانے کے لیے بھی پرعزم ہے، سوینتھ آر ان کنٹونمنٹ نے ہماری مسلح افواج کی ثابت قدمی اور بہادری کوایک منظرنامے میں تبدیل کرکے فلم بینوں کی کامیابی کی ایک مثال قائم کی ہے، انسائٹ فلمز نے حقیقی زندگی میں دل کو چھو لینے کے واقعات اورکے پی او پر حملے کی حقیقت پر مبنی واقعے کو کہانی کا روپ دے کر ایک ایسی فلم بنائی ہے جو نہ صرف دیکھنے والوں کو تفریح فراہم کرے گی بلکہ ہمارے معاشروں میں ملکی سرحدوں اور ہماری حفاظت پر دن رات ایک کرنے والے سیکورٹی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے،فلم کا جذباتی مناظر اور دل دہلا دینے والے سانحات سے لے کر بہادری کے کارناموں تک کے فلمائے ہوئے تمام مناظر سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ سینما ناظرین کو حب الوطنی پر مبنی حقائق سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے