کراچی(بیورو رپورٹ)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اوربورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز شاہ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک (مرحوم) کے بھائی سابق ڈی آئی جی عبدالغفور کاسی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک فرض شناس ، بہادر ، عوام دوست پولیس آفیسر اورایک محب وطن پاکستانی سے محروم ہو گیا ہے ان کی وفات سے وطن عزیز کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے، عبدالغفور کاسی مرحوم کے خاندان نے بلوچستان کی تعمیر وترقی سمیت صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے سینئر وائس چیئرمین سید فیروز شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں عبدالغفور کاسی مرحوم کے بیٹوںبہلول کاسی ایڈووکیٹ ، ملک ولی اللہ کاسی ، ملک عباس کاسی اور مستری خان کاسی سمیت سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالغفور کاسی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین) ۔سید ندیم عالم شاہ اوربورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز شاہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ ڈی آئی جی عبدالغفور کاسی مرحوم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف عوام اور پولیس کے درمیان اتحاد قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، بلوچستان کے معاشرے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے سابق ڈی آئی جی عبدالغفور کاسی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،بطور ایک سینئر پولیس آفیسر ان کی خدمات کو مدتو ں یادرکھاجائے گا۔