کراچی(کورٹ رپورٹر )سابق سینیٹر ، وفاقی وزیر اور ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما بابر خان غوری کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ھے,انہیں امریکہ سے پاکستان واپسی پر پیر کی رات ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا, بابر غوری کی سات سال بعد وطن واپسی پر مبصرین کا خیال ہے کہ انہیں کوئی اہم ذمے داری سونپی جاسکتی ھے,بابر غوری کا نام کراچی کی سیاست میں اہم رہا ھے, ان کے خلاف پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین, ریاست کے خلاف بغاوت، منی لانڈرنگ اور دیگر سنگین الزامات کے تحت کئی مقدمات بھی درج ہیں
, لیکن وہ گزشتہ سات برس سے بیرونِ ملک مقیم تھا,بابر غوری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی علیشا غوری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ھے,انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بابر غوری اپنے خلاف تمام الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں, لیکن واضح عدالتی حکم کے باوجود ان کے والد کو گرفتار کیا گیا جو توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ھے ۔