اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔وزارت خارجہ امور کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق مدینہ ایئرپورٹ پر نائب وزیراعظم کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل مدینہ برانچ ابراہیم بن محمد سعید السوبھی نے کیا۔