اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا ظفر سلطان کے مطابق رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 سے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔