اسلام آباد۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :کوانٹم کلاؤڈ اور اے آئی نے ہواوے کلاؤڈ کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد کا اعلان کیا ہےجس کا مقصد پاکستان میں کلاؤڈ اور اے آئی کو اپنانے اور لاگو کرنے کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ یہ اتحاد پاکستان بھر میں ٹیکنالوجیز پر مبنی جدید سلوشنزلانے کے لئے تیار ہے جوپاکستانی کاروبار اور حکومت کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے جس سے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی میں پیشرفت ہو گی۔ دونوں اداروں کی انتظامیہ متعلقہ فریقوں پران سے فائدہ اٹھانے کے عزم پر زور دیتی ہے۔کوانٹم کلاؤڈ اور اے آئی کلاؤڈ اور اے آئی کی بنیاد پر وسیع بین الاقوامی مہارت فراہم کرتا ہے ان کا امریکہ اور برطانیہ کا بین الاقوامی تجربہ ہے ، اسی طرح ہواوے بین الاقوامی سطح کا تجربہ اور مقامی سطح پرمہارت رکھتا ہے۔سی ای او کوانٹم کلاؤڈ اینڈ اے آئی ٹیکنالوجیز منصور نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کلاؤڈ سروسز اور اے آئی میں ایک ساتھ وہ قابل توسیع اور محفوظ سلوشنز فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے اور ایسے حل پیش کریں گے جو ملک کے اندر مختلف صنعتوں کو بااختیار بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوانٹم کلاؤڈ اور اے آئی ٹیکنالوجیز صنعت کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ صحت، زراعت اور مالیاتی شعبوں میں فعال حل کیلئے سرکردہ ہائپر اسکیلر اور اے آئی متعارف کرانے پر ہواوے کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بھی کوانٹم کلاؤڈ ان پر اے آئی سروسز کا استعمال کرتے ہوئے ہیلتھ ٹیک سلوشنز کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا سی ٹی او ہواوے کلائوڈ جیا ژائو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہواوے کلائوڈ کے استحکام کی وضاحت کی اور پاکستان میں ہواوے کلاؤڈ اور اے آئی کو اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہواوے نجی شعبے اور حکومت کے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تکنیکی اور پالیسی سمیت اپنے ڈیجیٹل سفر میں اداروں اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔ اس اتحاد کے ایک حصے کے طور پر ہواوے ایف ایم سی جی، فنانس، صحت اور پبلک سیکٹر سمیت اہم شعبوں پر توجہ دے رہا ہے۔ ان صنعتوں کی شناخت قابل ذکر ترقی کی صلاحیت رکھنے والے شعبوں کے طور پر کی جاتی ہے،بہتر کارکردگی، سیکورٹی اور کلاؤڈ بیسڈ سلوشنز فراہم کرکے ان کی صلاحیت سے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔کانفرنس میں امریکہ کی سرکردہ ہیلتھ ٹیک آرگنائزیشن نے بھی شرکت کی جو کوانٹم کلاؤڈ اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ تعاون سے کلاؤڈ پر اپنے جدید ہیلتھ ٹیک سلوشنز متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔ کانفرنس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وقاص امجد نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور صحت کے شعبے میں جدید حل کے لئے کوانٹم کلاؤڈ اور اے آئی کے ساتھ کام کرنے کا عزم دہرایا۔ تبدیلی کی حمایت کے لئے پاکستان کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے بارے میں کلاؤڈ سروسز کی کمپنیوں نے اعتراف کیا کہ چیلنجز کے باوجود قوم نمایاں ترقی کر رہی ہے، بہتری کے لئے انٹرنیٹ کنکٹیویٹی، ڈیٹا سینٹر کی صلاحیت میں اضافہ اور سائبر سکیورٹی کو بڑھانا جیسے اقدامات پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، یہ اتحاد اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے کہ پاکستانی کاروبار کلاؤڈ اور اے آئی ٹیکنالوجیز سے مؤثر طریقے سے فائدہ اٹھانے کیلئے اس سے لیس ہوں۔