نیویارک( نیٹ نیوز )واٹس ایپ کی وہ ٹِرک جس سے آپ یہ سروس انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کرسکتے ہیںدنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔مگر زیادہ تر صارفین کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ کو اس وقت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جب انٹرنیٹ سروسز دستیاب نہیں ہوتیں یا صحیح طرح کام نہیں کر رہی ہوتیں؟جی ہاں واقعی واٹس ایپ کی جانب سے اس حوالے سے فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھاپراکسی سپورٹ نامی اس فیچر کا مقصد ہر اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں ایپ کو بلاک کیا گیا ہو یا انٹرنیٹ سروس کسی وجہ سے متاثر ہواس فیچر سے واٹس ایپ کو ایسے سرورز سے کنکٹ کیا جا سکتا ہے جو مختلف اداروں اور افراد نے قائم کیا ہوتا ہے تاکہ لوگ اس سروس کو استعمال کر سکیںاچھی بات یہ ہے کہ پراکسی سپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھی واٹس ایپ میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے ہیں، یعنی ان تک کسی اور کی رسائی نہیں ہوتیاس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کر کے سیٹنگز میں جائیںوہاں اسٹوریج کے آپشن میں جاکر ڈیٹا پر کلک کرکے یوز پراکسی کا انتخاب کریںوہاں جاکر پراکسی ایڈریس کا اندراج کریں اور سیو ٹو کنکٹ پر کلک کریایسا کرنے کے بعد ایک چیک مارک نظر آئے گا جس سے ثابت ہوگا کہ کنکشن کام کر رہا ہے، جس کے بعد آپ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی میسجز بھیج سکیں گے یا موصول کرسکیں گاگر اس آپشن کے باوجود واٹس ایپ میسجز بھیج نہیں پا رہے تو اس کا مطلب ہے کہ پراکسی بلاک ہے، اس صورت میں کوئی اور پراکسی ایڈریس کا استعمال کرنا ہوگااس حوالے سے آپ https://github.com/WhatsApp/proxy کا وزٹ کرسکتے ہیں جہاں اس بارے میں تفصیلات اور سورس کوڈ موجود ہے۔