اسلام آباد( نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرےانہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں صدر مملکت آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگانیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان قابل اعتبار نہیں ہیں