کراچی۔(نمائندہ خصوصی ):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ” 19ویں میرا کراچی” نمائش کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں صنعتی فعالیت، تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کردار
لائق تحسین ہے۔ایس آئی ایف سی منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاری کے لئے اہم ثابت ہوگا۔نمائش میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے آگاہی کے لیے سیمنار کا انعقاد شاندار اقدام ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی سر فہرست ہے۔ہمیں ہر فیصلے، اقدامات یا منصوبے آئندہ نسل کو مد نظر رکھ کر تشکیل دینا ہوں گے۔ معاشی کامیابی کے لئے ماحولیاتی ذمہ داری اولین ترجیح ہے۔ سب مل کر پائیدار ٹیکنالوجی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔