اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):ویمنز پارلیمانی کاکس (ڈبلیو پی سی) کی سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے غزالہ گولا کو بلوچستان اسمبلی کی ویمنز پارلیمانی کاکس کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ہمیں غزالہ گولا کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی مہارت اور لگن بلوچستان میں خواتین کو مزید بااختیار بنائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ویمنز پارلیمانی کاکس پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے کے لئے غزالہ گولا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔