کراچی ( بیورو رپورٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لائنز اسٹاف اتحاد یونین کے صدر ضیاء الدین کی جانب سے ریٹائر ہونے والے سینئر ڈاکٹر طارق سعید۔ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جسمیں ایڈمن سے ریٹائر ہونے والے منور وریا اور گارڈن ایکسچینج سے ریٹائر ہونے والے ساتھی انیس جو کہ کیبل جوائنٹر تھے کے اعزاز میں کینٹ ٹیلی فون ایکسچینج میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جسمیں جی ایم KTR-II افتخار احمد خواجہ۔ سینئر منیجر عابد آمین ایڈمن مینیجر فیاض ۔ سینئر مزدور رہنما صابر حسین۔ اطہر جاوید صوفی کے ساتھ ساتھ یونین رہنما طارق عزیز ہوت ۔ محمد فرمان۔ زاہد احمد۔ محبوب بلوچ۔ اویس خان عاصم کاظمی۔ کفایت اللہ اور بیگم ڈاکٹر سعید کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر طارق سعید کی خدمات کو سراہتے ہؤے پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن لائنز اسٹاف اتحاد یونین کے صدر ضیا الدین نے کہا طارق سعید نے اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دیں جسے اسٹاف کبھی نہیں بھولے گا پی ٹی سی ایل ملازمین ریفرنڈم کی تیاری کریں سی بی اے یونین سے ان کی کارکردگی کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے جی ایم افتخار احمد خواجہ نے کہا کہ آج کے دور میں با عزت ریٹائیر منٹ ہی بہت بڑا اعزا ز ہے ڈاکٹر طارق سعید نے انتہائی جذباتی انداز کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کی شفاعت من جانب اللہ ہوتی میں نے اپنی فیمیلی کی طرح ٹریٹ کیا اور بلا تفریق ملازم یا پینشنرز میں تفریق نہیں کی آپ سب کی دعائیں میرے جذبے کو بلند کرتی رہیں دیگر مقررین نے ریٹائر ہونے والے ساتھیوں منور وریا اور انیس کو بھی اور شاندار الفاظ میں ڈاکٹر طارق سعید کو بھی خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مزدور رہنماؤں ضیا الدین ، صابر حسین اور اطہر جاوید صوفی نے تمام ملازمین پی ٹی سی ایل کی جانب سے یادگار
توصیفی سند اور دیگر تحائف پیش کئے گئے جبکہ انیس کیبل جوائینٹر
اور منور وریا کو بھی تحائف اور اسلامی طغرے پیش کئے گئے بعد ازاں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا