اسلام آباد۔(کامرس رپورٹر )شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی۔جمعرات کو وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔وزارت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار
چینی کی برآمد کا معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گی ،ای سی سی کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چینی کی برآمد کی اجازت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی ،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایکسپورٹ کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 60 کرنے کی سفارش کر دی، چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، چینی کی ریٹیل پرائس سے کوئی تعلق نہیں، حکومت ریٹیل قیمت برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔