لاہور۔(بیورو رپورٹ)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواں اور گر ج چمک کے سا تھ مزید بارش کی توقع ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں طوفانی بارشِ نے 44سالہ ریکارڈ توڑ دیا جبکہ وسطی اورشمال مشرقی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا۔گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش لاہور(ایئر پورٹ 337، سٹی 118)، گوجرانوالہ 123، نارووال 69، قصور 62، حافظ آباد 23،گجرات 17، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 12، سٹی 07)، منڈی بہاوالدین 12 اورشیخوپورہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے زیادہ 33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 94فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 84فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا کہ ریونیو سوسائٹی میں102، یو ایم ٹی 84،سید مراتب علی روڈ پر128،ٹھو کر نیا ز بیگ82،یوایس قونصلیٹ 81،پاکستان انجینئرنگ سروسز 122،سی ای آر پی آفس 129،عسکری ٹین 85اورنٹسول افس میں 119 ائیر کوالٹی انڈیکس119 ریکارڈ کیا گیا ۔