نئی دہلی۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے اور 30 سے زیادہ افراد زخمی ہیں ۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس آفیسر نےکہا ہے کہ بہت سی نعشوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اب بھی مزید افراد ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ یاد رہے کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے کیرالہ کے ضلع وایناڈ کے علاقے میپاڈی میں لینڈ سلائیڈنگ کے 3 واقعات اس وقت پیش آئے جب لوگ سو رہے تھے۔