لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پر فاشسٹ ہونے کا الزام لگانے پر بانی پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہیے۔ مریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھا۔سیاسی مخالفین پر آرٹیکل 6 کے مقدمات بنانے کی فرمائشیں کرنے والے اور جیلوں میں کیمرے لگا کر تکلیفیں دینے والا یہی فاشسٹ لیڈر فتنہ خان تھا۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے بشری بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا۔ آپ ویل چیئر سے خود ڈر کر بھاگے اور اٹھے مریم نواز نے نہیں اٹھایا۔ فاشسٹ اور ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے جس نے بطور وزیراعظم سو سے زیادہ لیگی رہنماوں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کروایا۔–روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریوں کے باوجود ایک بھی لیگی رہنما نے نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے انقلابیوں نے ایک ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد اگلے دن لائنیں لگا کے پریس کانفرنسیں کیں۔ اپنے جرائم، ناکام بغاوت اور پاکستان مخالف سازشوں کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالو۔