راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا رومانیہ کا سرکاری دورہ نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سربراہ رومانیہ نیوی سے مشترکہ ملاقات کی ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام سے متعلق امور، دوطرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سربراہ پاک بحریہ کا رومانیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں “مشترکہ بحری تحفظ” کے موضوع پر لیکچر دیا ۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں مسائل کے حل میں بحری افواج کے مشترکہ کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نیول چیف نے سمندر میں قانون کے نفاذ کے لیے بحری افوج کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔نیول چیف کا حالیہ دورہ رومانیہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص بحری تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا