برسلز۔(نمائندہ خصوصی ):بیلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے پیر کو ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن( ڈبلیو سی او ) کے سیکرٹری جنرل ایان سانڈرز سے ملاقات کی ۔بیلجیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ایکس (سابق ٹویٹر )پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے درمیان کسٹمز تعاون کے شعبہ میں رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے پاکستان اور ڈبلیو سی او کے درمیان شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے طریقے تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی۔