اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر میں پرتشدد مظاہرین کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظاہرین کے حملے میں شہید ہونےوالے سپاہی شبیر بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید سپاہی شبیر بلوچ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔