کرم ( نمائندہ خصوصی )کرم کے دو قبائل کے درمیان اراضی تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے ، جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں ، کئی دیہات میں جاری جھڑپوں میں اب تک 112 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔کشیدہ صورتحال کے باعث پارا چنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے ،متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔