اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا۔ بجلی کا شارٹ فال8000 میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا،شارٹ فال 7 ہزار 919 میگاواٹ ہے، ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار81 میگاواٹ جب کہ طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 227 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار591میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 135میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 627 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 میگاواٹ ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 122میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2ہزار 268 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔