سانگھڑ( غلام مصطفی سے)سانگھڑ ظلم کی داستان ہوا کی بیٹی در بہ در کہیں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی پولیس مقدمہ درج کرنے کے پیسے مانگ رہی ہےان خیالات کا اظہار ٹنڈوآدم کی نہتی خاتون نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چار سال قبل اویس کوریجو نامی شخص سے میں نے زندگی کا سہارا بنانے کے لئے دوسری شادی کی پہلا شوہر فوت ہوگیا تھا پہلے شوہر سے چار بچے تھےاویس کوریجو سے شادی کی مگر اویس میں سے کوئی اولاد نہیں ہوئی اویس نے شادی کے کچھ عرصے کے بعد ظلم وستم کرنا شروع کردیا معاملات الجھتے رہے مگر میں ظلم برداشت کرتی رہی لیکن خاوند اویس نے محرم الحرام کے شروع میں مجھے کہا کہ میں وکیل بن گیا ہوں مجھے نشہ آور مٹھائی کھلا دی دودن میں بہوش رہی اس دوران میرے شوہر اویس کوریجو نے لائبہ مغل نامی لڑکی سے میری بغیر اِجازت کےشادی کرلی میں ہوش میں آئی تو اویس کے دوسرے گھر پہنچی تو پتہ چلا کہ اویس نے لائبہ مغل سے شادی کرلی میں نے پوچھ گیچھ کی تو میرے شوہر اویس سوکن لائبہ مغل،سسرسہیل احمد،دیور مزمل ودیگر نے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا کپڑے پھاڑ دیئے اور سر میں شدید زخم آئے مجھے اسپتال پہنچایا علاج معالجے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میرے شوہر اویس نے سٹی پولیس سے ملی بھگت کرکے میرے اوپر چوری کا مقدمہ درج کرایا میں کیس عدالتوں اور ضمانتوں میں الج گئی میں نے اسپتال سے اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ لیا سٹی تھانے گئی مگر پولیس نے میرا مقدمہ درج کرنے بجائے پیسے طلب کیے پیسے نہ دینے پرمجھے تھانے سے نکال دیا گیا ایس ایس پی آفس میں درخواست دی مگر آج تک میری شنوائی نہیں ہوئی بلکہ مزید جھوٹے مقدمات اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں شوہر گھر سے نکالنے پر تلا ہوا ہے شمیم مغل نے کہا یہ کیسا سماج ہے جس میں ظلم وبربریت کی جائے اور نہتی عورت کی کوئی بھی منصف آواز سننے کے لئے تیار نہیں شمیم مغل نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
28