دمبولا۔:(اسپورٹس ڈیسک )سری لنکا نے ویمن ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، سری لنکا نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے، سری لنکا ویمن نے 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہرشیتھا سمارا وکرما اور چماری اتاپتو نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔اتوار کو دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، سمرتی مندھانہ 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سری لنکا کی کویشا دلہاری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں سری لنکا ویمن نے مطلوبہ ہدف ہرشیتھا سمارا وکرما اور چماری اتاپتو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، چماری اتاپتو نے 61 رنز بنائے ، ہرشیتھا سمارا وکرما کو پلیئر آف دی میچ جبکہ چماری اتاپتو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔