اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ شاہد اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایجنٹ مافیا یا کرپشن کے خلاف شکایات پر بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو خدمات کی فراہمی کے دوران کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔