کراچی (نمائندہ خصوصی) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ دسمبر میں کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن دوڑ ہوگی جس میں عالمی سطح کے ایتھلیٹ حصہ لیں گے یہ بات انہونے سندھ سیکریٹریٹ میں پیر کے روز ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری داخلہ سعید احمد منگریجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری اسپورٹس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی شہر دسمبر میں میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا جو فریئر ہال سے شروع ہوکر ٹاور، آئے آئے چندریگر روڈ، مزار قائد سے صدر اور فریئر ہال اور کلفٹن میں 3 تلوار پر اختتام پذیر ہوگی، اس دوڑ کے ملکی اور عالمی شرکا شہر کے مختلف علاقوں سے گزریں گے جہاں پر شہر کے خوبصورت مقامات، بلڈنگ اور آرکیٹیکچر سے واقف ہونگے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کی صدارت میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کے کمشنر کراچی میراتھن دوڑ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں، انہون نے مزید کہا کے یہ میراتھن دوڑ عالمی سطح کی دوڑ ہوگی جس کا سرٹیفیکیٹ آسٹریلیا کا میراتھن کا ادارا دے گا اور دوڑ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ اور انعام بھی دیا جائے گا۔