کراچی( نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کے مفرور رہنما لندن سے کراچی والے اداروں نے تحویل میں لے لیا ذرائع کے مطابق
بابر غوری پر سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے حوالے سے قتل کے مرکزی کردار صولت مرزا نے سنگین الزامات عائد کیے تھے بابر غوری پر منی لانڈرنگ اور کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے
ان دونوں الزامات پر بابر غوری نے ضمانت کرائی تھی: بابر غوری پر مقامی بلڈر کی مدد سے زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس زیر سماعت ہے،
واضح رہے کہ بابر غوری مارچ 2015 سے بیرون ملک میں مقیم ہیں