کراچی(نمائندہ خصوصی ) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت واٹر بورڈ کے اہم پروجیکٹ 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ کے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہا، اس موقعے پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر 65 ایم جی ڈی ظفر پلیجو اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے، اجلاس کے موقعے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر 65 ایم جی ڈی نے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے کراچی کا پانی کوٹہ 650 ایم جی ڈی مختص ہے، جس میں سے 500 ایم جی ڈی واٹر بورڈ، 20 ایم جی ڈی پورٹ قاسم اور اسٹیل مل ڈرا کر رہا ہے، جبکہ 130 ایم جی ڈی کوٹہ ابھی باقی ہے، جس کی وجہ سے 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ شروع کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ کے 3 پیکجز ہے، پیکج ون میں آر ڈی 88 سے با گریوٹی پانی پمپنگ اسٹیشن تک لایا جائے گا، جسکا کام این۔ایل سی کو دیا گیا ہے، جس پر 30 فیصد کام مکمل ہوا ہے، پیکج ٹو کا ٹینڈڑ ایوارڈ کرنا ہے اور پیکج تھری گھارو پمپنگ اسٹیشن سے ھا پوائنٹ تک پانی لایا جائے، جس میں 11 کلومیٹر کی 72 انچ ڈایا ایم ایس لائن ڈالی جائے گی جس میں 2 کلومیٹر لائن ڈالی گئی ہے اور مین ریلوے لائن کراسنگ بھی کی گئی ہے، جسکا کام حاجی سراج الدین سومرو کی دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے تکمیل کے لئے سندھ حکومت نے روائیز پی۔سی ون میں 9146 ملین منظور کیے ہے جبکہ 1150 ملین اس بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔